ایران کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز سے امدادی بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت

Iran's big decision: allowing aid ships to pass through the Strait of Hormuz
تہران نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے امدادی بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ایران سفیر برائےاقوام متحدہ کے مطابق اس حوالے سے باقاعدہ اتفاق ہو گیا ہے تاکہ انسانی بنیادوں پرامدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جا سکے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے امدادی سامان کے جہازوں کو باحفاظت راستہ فراہم کیا جائے گا جبکہ اس عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لئے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

سفیر نے کہا کہ امدادی سامان لے جانے والے جہازوں کی آمدورفت کو تیزکرنے پربھی اتفاق کیا گیا ہے تاکہ ضرورت مند افراد تک فوری مدد پہنچ سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس فیصلے کا مقصد انسانی بحران سے متاثرہ افراد کو بلا روک ٹوک امداد کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کیساتھ قریبی تعاون کے ذریعے تمام آپریشنل انتظامات مکمل کئے جائیں گےماہرین کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں انسانی امداد کی فراہمی کے لئے ایک مثبت قدم قراردی جا رہی ہے، جس سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us