کراچی میں دہشتگردی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہیلپ لائن متعارف

Helpline introduced in Karachi to deal with terrorism threats
شہر قائد میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹے کے لیے ہیلپ لائن متعارف کرا دی گئی نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر (NIFTAC) نے کاؤنٹر ٹیررازم ہیلپ لائن 1719 متعارف کروا دی ہے، اس حوالے سے اعلامیہ محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ہیلپ لائن کے ذریعے مشکوک سرگرمیوں، دہشت گردی کے ممکنہ خطرات اور دہشت گردی سے متعلق جاری واقعات کی بروقت اطلاع دی جا سکے گی۔مزید بتایا گیا ہے کہ اس ہیلپ لائن کا مقصد عوام، سرکاری محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے تاکہ خطرات کی جلد نشاندہی، معلومات کا فوری تبادلہ اور متعلقہ حکام کی جانب سے تیز رفتار آپریشنل ردعمل کو ممکن بنایا جا سکے۔اعلامیے میں عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فراہم کردہ ہیلپ لائن پر دیں۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us