سعودی عرب میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس پر ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں ایک امریکی سرویلنس طیارہ تباہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ اس واقعے کی مبینہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں امریکی ایئربورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم طیارہ کو نشانہ بنایا گیا۔یہ طیارہ جدید ریڈار سسٹمز سے لیس ہوتا ہے اور سیکڑوں میل دور تک دشمن طیاروں اور ڈرونز کی نقل و حرکت کا پتا لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق ایسے طیارے کسی بھی جنگ میں انتہائی اہم کردارادا کرتے ہیں کیونکہ یہ فضائی نگرانی، کمانڈ اینڈ کنٹرول اوربروقت معلومات فراہم کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتےہیں سابق امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اگرای تھری طیارےکی تباہی کی تصدیق ہو جاتی ہے تو اس سے خلیج فارس کے خطے میں امریکی نگرانی کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے، جس کے اثرات جاری کشیدگی پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
🇸🇦 UPDATE: First images emerging from Prince Sultan Air Base show the E-3 Sentry AWACS was not merely damaged, it was destroyed.The aircraft carries an estimated value of $500 million. The US operates only 16 in its entire fleet, they cannot be replaced. https://t.co/6Sy41LrFDH pic.twitter.com/GRVYw0HGOu— DD Geopolitics (@DD_Geopolitics) March 29, 2026
تاہم اس واقعے سے متعلق ابھی تک امریکی یا سعودی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، اور ماہرین اس خبر کی آزادانہ تصدیق کا انتظار کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔