موٹرسائیکل سواروں کو عید تک پیٹرول مفت دینے کا اعلان

Announcement of free petrol for motorcyclists until Eid
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل سواروں کو عید تک پیٹرول مفت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے موٹرسائیکل سواروں کو عید تک 3 لیٹر پیٹرول مفت فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل یا پرسوں اچانک شہر کے کسی بھی پمپ پر جاؤں گا اور اس وقت پمپ پر موجود موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول بھروا کر دیں گے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار روپے کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلیے یہ عید کا تحفہ ہوگا، اس وقت خطہ حالت جنگ میں ہے دعا کریں اس میں امن قائم ہوانہوں نے مزید کہا کہ جنگ طویل ہوئی تو پیٹرول اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں بڑھیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف کے کفایت شعاری پلان پر ہمیں بھی عمل کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاہم شہریوں کیلیے امیدِ رمضان دسترخوان بدستور جاری رہے گا، میں نے بطور مہمان اپنی تمام افطار مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us