چین میں ایک خاتون سوشل میڈیا انفلوئنسر کو لائیو اسٹریمنگ کے دوران بیوٹی فلٹر ہٹ جانے پر بھاری نقصان اٹھانا پڑ گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خاتون لائیو سیشن کے دوران مداحوں سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اچانک ان کے چہرے سے بیوٹی فلٹر ہٹ گیاچند سیکنڈز کی اس ویڈیو میں ان کی اصل شکل نمایاں ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔
رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد تقریباً ڈیڑھ لاکھ (1.5 لاکھ) فالوورز نے انہیں ان فالو کر دیا۔ صرف چار سیکنڈ کی یہ ویڈیو چند گھنٹوں میں وائرل ہوگئی اور مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کی جاتی رہی۔چین میں لائیو اسٹریمنگ کا رجحان خاصا مقبول ہے، جہاں انفلوئنسرز براہِ راست اپنے مداحوں کے سوالات کے جواب دیتے اور مختلف مصنوعات یا موضوعات پر گفتگو کرتے ہیں۔
A Chinese female streamer reportedly lost 140,000 followers after the beauty filter she was using suddenly malfunctioned during a live stream and revealed her real face 😶 pic.twitter.com/AvlC8fC2JG
— Clown World ™ 🤡 (@ClownWorld) February 16, 2026
بیوٹی فلٹرز کا استعمال بھی سوشل میڈیا کلچر کا عام حصہ بن چکا ہے۔یہ واقعہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر فلٹرز کے استعمال اور اصل و مجازی شخصیت کے فرق پر بحث کا سبب بن گیا ہے۔