چین میں بچی کے منہ پر فون دھماکے سے پھٹ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی گزشتہ چند سالوں کے دوران دنیا بھر میں موبائل فون پھٹنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے، چارجنگ کے دوران یا استعمال کے وقت آلات کے حد سے زیادہ گرم ہونے یا پھٹنے کے واقعات انٹرنیٹ پر سامنے آئے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں چین میں پیش آیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹی بچی اس وقت شدید زخمی ہونے سے بال بال بچ گئی جب اس کے ہاتھ میں موجود فون اچانک پھٹ گیا۔یہ واقعہ پیر 9 مارچ کو پیش آیا جو گھر میں نصب سی سی ٹی وی (سی سی ٹی وی) کیمرے میں محفوظ ہو گیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی صوفے پر بیٹھی فون استعمال کر رہی ہے، اس وقت فون چارجر سے منسلک معلوم ہوتا تھا۔ کلپ کے چند سیکنڈز بعد ہی صورتحال خطرناک رخ اختیار کر گئی۔
🚨A Chinese girl was about to lose her life due to using her phone, as it exploded while charging. pic.twitter.com/7laRN31P9I
— RussiaNews 🇷🇺 (@mog_russEN) March 12, 2026
بچی نے فون اپنے چہرے کے قریب پکڑا ہوا تھا کہ اچانک وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیااس غیر متوقع دھماکے نے بچی کو بری طرح ڈرا دیا، جس کی وجہ سے اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ صوفے سے نیچے گر گئی، خوش قسمتی سے بچی کو دھماکے سے کوئی ظاہری چوٹ نہیں آئی۔