بطخ کو ذبح کرنے پر لاکھوں روپے کا سونا نکل آیا

Gold worth millions of rupees was found after slaughtering a duck
چین میں حیران کن طور پر بطح کو ذبح کرنے پر لاکھوں روپے کے سونے کے ذرات نکل آئے۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ اس غیر معمولی دریافت نے بہت سے لوگوں کو اس علاقے میں سونے کے جمع کرنے سے متعلق پرانے طریقوں کی یاد دلا دی ہے۔روری میں صوبہ ہنان کی لونگہوئی کاؤنٹی میں پیش آیا۔ لیو نامی دیہاتی نے بطخ کو ذبح کرتے وقت اس کے پیٹ کے اندر سونے کے چھوٹے ذرات دریافت کیے۔

ذرات کو بعد میں جلایا گیا اور ان کا تجربہ کیا گیا جس سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ اصلی سونے کے تھے۔ ان کا کل وزن تقریباً 10 گرام بتایا گیا ہے اور ان کی قیمت 12,000 یوآن (تقریباً 1,65,821 روپے) بتائی گئی ہے۔لیو کے والد نے اس دریافت کو آنے والے سال کے لیے ایک اچھی علامت قرار دیا۔لیو کے مطابق گاؤں میں بطخیں باہر پالی جاتی ہیں اور دریا کے قریب رہتی ہیں جس میں پہلے سونا ہوتا تھا۔ اس کا خیال ہے کہ بطخوں نے دریا کے کنارے سے کیچڑ کھایا ہوگا، جس میں سونے کے چھوٹے ذرات ہو سکتے ہیں۔

بطخ کو ذبح کرنے پر لاکھوں روپے کا سونا نکل آیا
ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی یا حیوانی جسم سونے کو ہضم یا جذب نہیں کر سکتا۔ سونا عام طور پر ہضم کے راستے سے بغیر کسی نقصان کے گزرتا ہے تاہم اگر سونے کے ٹکڑے بڑے ہوں تو وہ آنتوں میں رکاوٹ یا زہر لگنے جیسے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔لیو نے کہا کہ وہ اس طرح کی دریافت کرنے والے پہلے شخص نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے گاؤں والوں نے پہلے بطخوں کے اندر تھوڑی مقدار میں سونا پایا تھا لیکن اتنی مقدار میں نہیں ملا۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us