تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیوں کا اعلان

Announcement of long holidays in educational institutions
اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے لیے عید کے موقع پر طویل تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔جس کے بعد اسکول اور کالج وقفے کے بعد پیر 30 مارچ کو دوبارہ کھلیں گےتفصیلات کے مطابق وفاقی محکمہ تعلیم نے وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری اسکولوں اور کالجوں کے لیے موسمِ بہار کی چھٹیوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے تحت اسلام آباد میں 24 مارچ سے 27 مارچ 2026 تک اسپرنگ بریک دی جائے گی۔ ان تعطیلات کو عیدالفطر کی متوقع چھٹیوں کے ساتھ ملا دیا گیا ہے، جو 20 مارچ سے 23 مارچ تک متوقع ہیں۔اس انتظام کے نتیجے میں طلبہ کو مسلسل تقریباً 10دن کی طویل چھٹیاں مل جائیں گی،

Announcement of long holidays in educational institutions
جس سے وہ عید اور موسمِ بہار دونوں مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔حکام کے مطابق تمام تعلیمی ادارے اس وقفے کے بعد 30 مارچ بروز پیرسے دوبارہ کھل جائیں گے اور اسی دن سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع کر دی جائیں گی۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us