حکومتی بہترین حکمت عملی،تیل بردار جہاز پاکستان پہنچنا شروع

Government's best strategy: Oil tankers begin arriving in Pakistan
حکومت کی بہترین حکمت عملی کے باعث خلیج ممالک سے تیل بردار جہاز پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع کر دی گئی، دو جہاز بھی جلد پاکستان پہنچ جائیں گے۔یو اے ای کی اسٹیٹ فجیرہ سے روانہ ہونے والا تیل بردار جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا، پورٹ قاسم کے فوٹ کو ٹرمینل پر ایم ٹی نیو ایٹرو پاس جہاز 50 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لایا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق پورٹ قاسم پر دوسرا جہاز ایم ٹی اسپرس ٹو 55 ہزار میڑک ٹن خام تیل لے کر آج(منگل)پہنچے گا۔تیسرا جہاز ایم ٹی سی کلپر 34 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر 11 مارچ کو پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہو گا۔پورٹ قاسم انتظامیہ کے مطابق خام تیل لانے والوں میں سے ایک جہاز عمان سے آرہا ہے، تین دن میں خام تیل کے تین جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوں گے۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us