متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں بارشوں کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں۔متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کے بعد دبئی، ابوظبی، عجمان اور راس الخیمہ سمیت مختلف ریاستوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
عاجل : أمطار العزم تقترب من حجم امطار الهدير سيول وكميات هائلة من الأمطار في مناطق الإمارات #منخفض_العزم #أخبار_الإمارات #مركز_العاصفة
— مركز العاصفة (@Storm_centre) March 26, 2026
27/03/2026 pic.twitter.com/F49lwHc0WA
شارجہ میں بارش کے باعث سڑکیں دریا کامنظر پیش کرنے لگیں جہاں موسلا دھار بارشوں کے ساتھ ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی۔سیلابی صورتحال میں پھنسے شہریوں کو پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ادھر ابوظبی کے مرکزی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔
الامارات : الان جريان جارف لوادي البيح في رأس الخيمة #منخفض_العزم #أخبار_الإمارات #مركز_العاصفة
— مركز العاصفة (@Storm_centre) March 27, 2026
27/03/2026 pic.twitter.com/hV0CQEOnvE
اس کے علاوہ دبئی میں ائیرپورٹ اور اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس پر حکام نے مسافروں کو 3 گھنٹے پہلے پہنچنے کی ہدایت کی ہے جب کہ شیخ زاید روڈ اور ابوظبی جانے والی بڑی شاہراہیں کھلی ہیں۔
CRAZY weather in UAE
WILD winds, apocalyptic floods and lightning pic.twitter.com/Pp9YIssqfG— RT (@RT_com) March 27, 2026
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے اور ہفتہ سے موسم بہتر ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔امارات کے محکمۂ اوقاف نے لوگوں کو نمازیں گھر میں پڑھنے کی ہدایت کی ہے۔