ایران کا اسرائیل کی حیفہ آئل ریفائنری پر دوسرا بڑا حملہ

Iran's second major attack on Israel's Haifa oil refinery
ایران کی جانب سے اسرائیل کے شہرحیفہ میں واقع آئل ریفائنری کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے اس دوسرے میزائل حملے میں ریفائنری کے فیول ٹینک اور انڈسٹریل ایریا کو نقصان پہنچا ہے۔حملے کے نتیجے میں ریفائنری پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی اور آسمان دھوئیں کی لپیٹ میں آگیا۔
 
تاہم اس حملے میں فی الحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ تیل کی پیداوار مکمل طور پر بند نہیں ہوئی ہے۔واضح رہے اس سے پہلے بھی رواں ماہ میں ہی ایران نے حیفہ ریفائنری کو نشانہ بنایا تھااس حملے میں بھی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا تھا اور بجلی کی عارضی بندش ہوئی تھی۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us