راولپنڈی،زیادتی کی شکار 15 سالہ طالبہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش، ملزم گرفتار

Rawalpindi: 15-year-old girl, victim of rape, gives birth to daughter, accused arrested
راولپنڈی میں زیادتی کا شکار ہونے والی 15 سالہ طالبہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہےرپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کی حدود میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا اور میٹرک کی طالبہ حاملہ ہوگئی۔پولیس کے مطابق لڑکی نے 7 ماہ تک معاملے کو خاندان کی بدنامی کے ڈر سے چھپائے رکھا تاہم طبعیت خراب ہونے پر اسے بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

تھانہ وارث شاہ نے والدہ کی درخواست پر ملزم بلال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ متاثرہ کے والد سعودی عرب میں ملازمت کرتے ہیں اور اسے بلال نامی شخص نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد ملزم بلال سجاد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونی والی بچی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us