سندھ میں تعلیمی نظام سے متعلق ایک اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔ وزیرتعلیم سندھ سردارعلی شاہ نے صوبے میں ہفتےمیں 2 دن کی چھٹی کا اعلان کردیا۔صوبائی وزیرتعلیم سردارعلی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ اب سندھ کے تمام اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوا کرے گی۔ یعنی ہفتے میں دو دن چھٹی دی جائے گی۔انہوں نےکہا کہ صوبے میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے باقاعدہ طور پر شروع ہورہا ہے۔ جس کے ساتھ ہی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔
دوسری جانب سندھ کے سینئروزیرشرجیل میمن نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اسکولوں، کالجوں اورجامعات میں تدریسی عمل کل یکم اپریل سے شروع ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اب آن لائن کلاسز کے بجائے روایتی (فزیکل) کلاسزکا انعقاد کیا جائےگا۔ جب کہ ہفتے کے دن تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔حکومت سندھ کی جانب سے اس فیصلےکو طلبا اوراساتذہ کے لیے سہولت قراردیا جا رہا ہے۔ جس سے تعلیمی نظام کومزید منظم بنانے میں مدد ملے گی۔