آذربائیجان نے ایران کیلئے 200 ٹن انسانی امداد روانہ کردی

Azerbaijan sends 200 tons of humanitarian aid to Iran
آذربائیجان نے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے درمیان ایران کے لیے انسانی امداد کی ایک اور کھیپ روانہ کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 200 ٹن امدادی پیکج میں 190 ٹن غذائی مصنوعات، 7 ٹن ادویات اور 3 ٹن طبی سامان شامل ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ یہ کھیپ آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی ہدایت پر بھیجی گئی ہے تاکہ ہمسایہ اور دوست ایران کے لوگوں کی موجودہ ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔اس سے پہلے مارچ میں آذربائیجان نے ایران کو 10 ٹن آٹا، 6 ٹن چاول، 2.4 ٹن چینی، 4 ٹن سے زیادہ پانی اور تقریباً 600 کلو گرام چائے اور تقریباً 2 ٹن ادویات اور طبی سامان بھیجا ہے۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us