روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ، 29 افراد ہلاک

Russian military transport plane crashes into mountain, killing 29 people
روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 29 افراد ہلاک ہو گئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ اڑان بھرنے کے بعد شام 6 بجے کے قریب طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

طیارہ بحیرہ اسود کے قریب پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ طیارے پر کوئی حملہ نہیں ہوا، ممکنہ طور پر فنی خرابی کے بعد طیارہ ایک پہاڑ سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us