مالاکنڈ میں افسوسناک واقعہ ،دیور نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا کے لیے ویڈیوز بنانے پر بھابھی اور 2 بھتیجیوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔لیویز حکام کے مطابق درگئی قالدرہ میں ماں اور بیٹیوں کے ملزم کے ہاتھوں قتل کا دلخراش واقعہ رونما ہوا۔
پڑوسیوں کے مطابق ملزم اپنی بھابھی اور بھتیجیوں کے سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے کو ناپسند کرتا تھا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا ، جس کی گرفتار کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔