دبئی میں ایرانی شہریوں کے داخلے اور ٹرانزٹ پر فوری پابندی عائد کر دی گئی۔فلائی دبئی کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم اپڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ فوری طورپر ایرانی شہریوں کو دبئی میں داخلے یا ٹرانزٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ پابندی تمام ایرانی پاسپورٹ ہولڈرز، یو اے ای رہائشی ویزا رکھنے والوں اور وزٹ یا ٹورسٹ ویزا ہولڈرز پر لاگو ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ ایرانی شہری جو اس وقت یو اے ای سے باہر موجود ہیں، چاہے وہ یو اے ای کے رہائشی ہی کیوں نہ ہوں، انہیں بھی ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس کا اطلاق ایپ سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا۔
تاہم یو اے ای کے شہریوں کے قریبی رشتہ داروں (والدین، شریک حیات، بچے اور بہن بھائی) کے لیے استثنا موجود ہے بشرطیکہ وہ سفر سے پہلے متعلقہ حکام سے منظوری حاصل کریں۔ایئرلائن نے اپنے تمام شراکت داروں سے ہدایت کی ہے کہ وہ اس پابندی پر سختی سے عمل کریں اورایسے مسافروں کی بکنگ یا قبولیت سے گریز کریں جو اس کے دائرہ کار میں آتے ہوں، سوائے ان کے جواستثنا کی شرائط پر پورا اترتے ہوں۔