ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو نقشے سے مٹا دیں گے، چینی تجزیہ کار کی اسرائیل کو وارننگ

Chinese analyst warns Israel that if nuclear weapons are used, it will be wiped off the map
 ایک معروف چینی مبصر نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے کسی بھی ملک کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کیے تو اس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں، حتیٰ کہ اسرائیل کا وجود بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

یہ بیان سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر اور سابق سفارت کار وکٹر ژیکائی گاؤ نے ایک حالیہ ویڈیو انٹرویو میں دیا۔ یہ گفتگو 2026 میں اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی اور 28 فروری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پس منظر میں ریکارڈ کی گئیوکٹر گاؤ، جو چینی خارجہ پالیسی پر اپنی رائے دینے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ 

مبصرین کے مطابق یہ بیان خطے میں جاری تناؤ کے دوران چین کی جانب سے ایک سخت پیغام تصور کیا جا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے بیانات سے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال مزید حساس ہو سکتی ہے اور خطے میں کشیدگی بڑھنے کے خدشات بھی موجود ہیں۔ 



حوالہ

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us