عثمان طارق نے کرکٹ میں اپنی پہلی کمائی سے ’’ماں‘‘ کیلیے کیا خریدا؟ (جذباتی کہانی)

What did Usman Tariq buy for his "mother" with his first earnings in cricket? (Emotional story)
اپنے مخصوص اور منفرد بولنگ انداز سے شہرت پانے والے اسپنر عثمان طارق نے اپنی پہلی کمائی سے والدہ کے لیے تحفہ لیا تھا۔اپنے منفرد بولنگ انداز کے باعث بہت کم عرصے میں عالمی شہرت پانے والے پاکستان کے اسپنر عثمان طارق کا قومی ٹیم کا سفر جدوجہد کی مثال ہے۔ آج ان کا شمار پاکستان کے فتح گر کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے۔28 سالہ مسٹری اسپنر عثمان طارق کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنی پہلی کمائی سے والدہ کے لیے خریدے گئے تحفے کی بابت بتا رہے ہیں۔

اس انٹرویو میں عثمان طارق نے بتایا کہ جب ان کے پاس کرکٹ سے اچھی کمائی آنے لگی، تو ان کی ترجیح کوئی لگژری کار یا عالیشان بنگلہ خریدنا نہیں تھا بلکہ اپنی والدہ کے لیے کوئی تحفہ خریدنا تھا۔قومی اسپنر نے نم آنکھوں کے ساتھ بتایا کہ میں نے سب سے پہلے اپنی ماں کے لیے سونے کے کنگن خریدے۔ اس کے پیچھے کی وجہ نہایت جذباتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچپن میں جب خاندان کے پاس گزارا کرنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔

 تب ان کی ماں نے بچوں کی ضروریات اور گھر چلانے کے لیے اپنے سونے کے کنگن بیچ دیے تھے۔واضح رہے کہ عثمان طارق نے اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز یو اے ای میں ایک سیلز مین کے طور پر کیا تھا، دن بھر وہ سامان بیچ کر شام میں اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کے لیے کرکٹ کی پریکٹس کرتے تھے۔ ان کی محنت رنگ لائی اور وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کرکٹ کی پہچان بن چکے ہیں۔







اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us