سام سنگ موبائل فون صارفین کے لیے بڑی خبر!

Big news for Samsung mobile phone users!
سام سنگ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خبر ہے کہ کمپنی نے اس کا ایک اہم فیچر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سام سنگ اسمارٹ فونز سے موجود ڈیفالٹ میسجنگ ایپل (سام سنگ میسجز) کا فیچر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔سام سنگ کمپنی کے مطابق کمپنی کی ویب صائٹ پر بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز پر موجود ڈیفالٹ میسجنگ ایپل (سام سنگ میسجز) کو رواں برس جولائی میں ختم کر دیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ سب کو حیران کر گیا ہے کیونکہ سام سنگ کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائے گئے فونز میں گوگل میسجز ایپ پہلے سے ہی انسٹال ہے۔ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کے اسمارٹ فونز پر موجود جلد ہی غیر فعال کر دی جائے گی کمپنی کی جانب سے یہ اقدام حیران کن نہیں کیوں کہ حال ہی میں متعارف کرائی ڈیوائسز میں گوگل میسجز ایپ پہلے سے انسٹال ہے۔

کمپنی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے نوٹس میں سام سنگ نے اس بات کی تصدیق کی کہ میسجز ایپ جولائی 2026 میں ختم کر دی جائے گی۔تاہم وہ فون جن میں اینڈرائیڈ 11 یا اس سے پرانا ورژن ہے، وہ سروس کے غیر فعال ہونے سے متاثر نہیں ہوں گے۔سام سنگ نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایپ کی غیر فعالی کی حتمی تاریخ جاننے کے لیے میسجز ایپ دیکھیں جب کہ صارفین سے گوگل میسجز کو اپنی ڈیفالٹ ٹیکسٹنگ ایپ بنانے کی اپیل کی ہے۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us