بے قابو بس مسافروں پر چڑھ دوڑی، ویڈیو

Out of control bus runs over passengers, video
بھارت کی ریاست کرناتک کے ہاویری شہر کے بس اسٹینڈ پر افسوسناک واقعہ رونما ہوا، ایک بے قابو بس پلیٹ فارم پر انتظار کر رہے مسافروں پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شدید ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ڈرائیور کی تیز رفتاری اور لاپرواہی کو حادثے کی اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔زخمی مسافروں میں دو سالہ بچہ حضرت علی بھی شامل ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور اسے ہبلی کے کے آئی ایم ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔



افسوسناک واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد مقامی افراد میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور بس کے ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us