ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے فلم پروموشن میں پاکستان کا نام روشن کردیا

Leading Hollywood actress brings Pakistan to light in film promotion
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھاوے نے اپنی آنے والی فلم ‘دا ڈیول ویئرز پراڈا 2’  کی پروموشن کے دوران پاکستانی فیشن کو عالمی سطح پر نمایاں کر دیا۔

میکسیکو سٹی میں منعقد ایک تقریب کے دوران اداکارہ کو پاکستانی فیشن برانڈ وارپ (Warp) کا سیاہ رنگ کا “ٹوبلا” نامی بیگ اٹھائے دیکھا گیا۔ یہ بیگ اپنی منفرد ڈیزائن، نفاست اور جدید اسٹائل کے باعث خاصی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔این ہیتھاوے کو معروف اسٹائلسٹ ایرن والش نے اسٹائل کیا، جہاں انہوں نے اس بیگ کو ایک خوبصورت سیاہ لباس کے ساتھ کیری کیا، جس پر سنہری تفصیلات نمایاں تھیں۔

 

واضح رہے کہ یہ فلم 2006 کی کامیاب فلم دا ڈیول ویئرز پراڈا کا سیکوئل ہے، جس میں این ہیتھاوے کے ساتھ میریل اسٹریپ اور ایملی بلنٹ بھی اپنے یادگار کرداروں میں واپس نظر آئیں گی۔

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے فلم پروموشن میں پاکستان کا نام روشن کردیا

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے فلم پروموشن میں پاکستان کا نام روشن کردیا

قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ اس سے قبل بھی عالمی شخصیات، جن میں گلوکارہ ڈوجا کیٹ اور پاکستانی نژاد اداکارہ ایمان ویلانی شامل ہیں، وارپ کے ڈیزائنز کا انتخاب کر چکی ہیں۔این ہیتھاوے کی جانب سے پاکستانی برانڈ کا انتخاب نہ صرف ملک کی فیشن انڈسٹری کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ یہ پاکستانی تخلیقی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ایک اہم مثال بھی ہے۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us