نادرا نے شناختی دستاویزات بنانے والوں کو بڑی سہولت دے دی

NADRA has given a big facility to the makers of identity documents
نادرا نے شناختی دستاویزات بنانے والوں کو بڑی سہولت دے دی۔نادرا کی جانب سے لاہور کے 173 ای سہولت فرنچائز ز کو مزید اختیارات دے دیے گئے ہیں۔173 نادرا ای سہولت سینٹرز کو شہریوں کی آسانی کے لیے نئی سہولیات دے دی گئی ہیں، ای سہولت فرنچائز گلی محلے میں دکان کی صورت میں موجود ہیں۔

اب شہری دس سال سے کم عمر بچے کا ب فارم بھی نادرا ای سہولت فرنچائز سے بنوا سکیں گے، شہری شناختی کارڈ کی تجدید، گمشدہ شناختی کارڈ کا متبادل بھی ای سہولت فرنچائز سےحاصل کر سکیں گے۔ان ای سہولت فرنچائزمیں فوت ہونے والے افراد کا شناختی کارڈ بھی منسوخ کرنے کی سہولت حاصل ہو گی۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us