سربیا میں روسی گیس پائپ لائن کے پاس دھماکہ خیز مواد برآمد

Explosives found near Russian gas pipeline in Serbia
سربیا کےصدرالیگزینڈرووسک نے کہا کہ فوج اور پولیس کو ہنگری جانے والی روسی گیس پائپ لائن کےقریب دھماکا خیز مواد سے بھرے دو بیگ ملے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی اطلاع ملتے ہی ہنگری کے وزیراعظم وکٹراوربان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہےہنگری کےاپوزیشن لیڈرپیٹر میگیار نے تجویز پیش کی کہ یہ واقعہ ان کے ملک میں اگلے اتوار کو ہونے والےانتخابات میں خلل ڈالنے کے لیے"فالس فلیگ"آپریشن ہو سکتا ہے۔

صدر الیگزینڈر نے کہا کہ بیک جس میں ڈیٹونیٹرز کے ساتھ دھماکہ خیز مواد کے دو بڑے پیکج تھے، شمالی سربیا کے کنجیزا میں گیس پائپ لائن سےچند سو میٹرکے فاصلے پر ملے۔پائپ لائن جسےبلقان اسٹریم کہا جاتا ہے، ترک اسٹریم پائپ لائن کی توسیع ہے جو روسی گیس سربیا اور ہنگری تک لے جاتی ہے۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us