شناختی کارڈ کی تجدید کیلیے نادرا کی نئی سہولت

NADRA's new facility for renewing identity cards
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے قومی شناختی کارڈ کی تجدید کیلیے نئی سہولت متعارف کروا دی۔نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر آپ کے شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہوئے 5 سال یا کم عرصہ ہوا ہے تو اب آپ اس کی تجدید پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے کروا سکتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے ایسے شناختی کارڈز کی تجدید کروائی جا سکتی ہے۔ 

جن کی میعاد ختم ہوئے ایک سال یا کم عرصہ ہوا ہو، شہریوں کی سہولت کیلیے نادرا نے یہ مدت بڑھا کر 5 سال تک کر دی ہے۔نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی کہ 30 جون 2026 تک دستیاب اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور ممکنہ اضافی فیس یا جرمانے سے بچیں، یہ ہدایت نادرا آرڈیننس 2000 کی دفعہ 30 (1) (e) کے تحت جاری کی گئی ہے۔


تجدید کا طریقہ

پہلا مرحلہ: ٹوکن حاصل کریں اور اپنی باری کا انتظار کریں

دوسرا مرحلہ: باری آنے پر کاؤنٹ پر تشریف لے جائیں اور بائیو میٹرک تصدیق کروائیں

تیسرا مرحلہ: اپنے کوائف درج کروائیں، انگلیوں کے نشانات اور تصویر بنوائیں

چوتھا مرحلہ: ڈیٹا انٹری کے بعد آفس انچارج درخواست کی منظوری دے گا۔ اگر آفس انچارج ضرورت محسوس کرے تو درخواست ہندہ سے اس کے خاندان کے بارے میں کچھ سوالات کر سکتا ہے جس کے ٹھیک جوابات دینا لازمی ہے

پانچواں مرحلہ: درخواست منطور ہونے پر آپ کے دیے ہوئے موبائل نمبر پر منظوری کا پیغام موصول ہوگا، مطلوبہ کیٹیگری کے مطابق نادرا دفتر یا آن لائن فیس جمع کروائیں

مطلبوبہ دستاویزات:

اسمارٹ شناختی کارڈ، اپنی تیاری مکمل کریں اور نادرا سینٹر تشریف لائیں



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us