
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نیوی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا اسٹریٹجک منظر نامہ مستقل طور پر تبدیل ہو چکا ہے ، یہ کبھی اپنی سابقہ حالت میں واپس نہیں آئے گی۔ایکس پر جاری بیان میں آئی آر جی سی نیوی کمانڈ نے کہا ہے کہ اس اہم بحری راہداری پر غیر ملکی بالادستی کا دور ختم ہو چکا ۔ بیرونی قوتوں، خاص طور پر امریکا کی ایران کے قریبی سمندری علاقوں میں اثر اندازی محدود ہو گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز اب اپنی سابقہ صورتِ حال میں واپس نہیں آئے گی، بالخصوص امریکا اور صہیونی ریاست کے لیے۔بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ ایران اپنی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔ علاقائی استحکام کی ذمے داری بیرونی طاقتوں کے بجائے خطے کے ممالک کو خود سنبھالنی چاہیے۔