نئی آٹو پالیسی میں سستی چھوٹی گاڑیوں کی نئی کیٹیگری متعارف کرانے کی تجویز

Proposal to introduce new category of affordable small vehicles in new auto policy
حکومتِ پاکستان نئی آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی 2026-31 کے تحت کم قیمت چھوٹی گاڑیوں کی نئی ’ایل 6 اور ایل 7‘ کیٹیگری متعارف کرانے پر غور کر رہی ہےذرائع کے مطابق اس تجویز کا مقصد 3 پہیوں والی گاڑیوں اور 660 سی سی چھوٹی کاروں کے درمیان موجود قیمت کے فرق کو کم کرنا ہے تاکہ کم اور متوسط آمدن رکھنے والے افراد بھی 4 پہیوں والی محفوظ سواری حاصل کر سکیں۔

منصوبے کے تحت یہ گاڑیاں ہلکی، کم ایندھن خرچ کرنے والی اور شہری سفر کے لیے موزوں ہوں گی۔ نئی کیٹیگری خاص طور پر موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں اور پہلی بار گاڑی خریدنے کے خواہش مند افراد کو مدِنظر رکھ کر تیار کی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ملک میں چھوٹی گاڑیوں کی مقامی تیاری، سرمایہ کاری اور آٹو سیکٹر کی توسیع میں مدد مل سکتی ہے، جبکہ شہری علاقوں میں محفوظ اور سستی سفری سہولت بھی میسر آئے گی۔واضح رہے کہ یہ تجویز ابھی زیرِ غور ہے اور حکومت کی جانب سے اس کی حتمی منظوری نہیں دی گئی۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us