کتابوں پر پلاسٹک کور چڑھانے پر مکمل پابندی عائد، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ

Complete ban on plastic covers on books, decision to impose heavy fines for violation
قومی اسمبلی نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (کتابوں کے پلاسٹک کور پر پابندی)ایکٹ 2026 منظور کر لیا۔جس کے تحت کتابوں پر پلاسٹک کور چڑھانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی جبکہ خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہوں گے۔بل کے متن کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں کوئی بھی سیلر پلاسٹک کور والی کتابیں فروخت یا تقسیم نہیں کر سکے گا، پہلی بار خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ ایک لاکھ روپے تک ہوگا۔

بل کا مقصد تعلیمی اداروں اور اسکولوں میں کتابوں پر پلاسٹک چڑھانے کے رجحان کو ختم کرنا ہے۔اسلام آباد انتظامیہ کے مجاز افسران کو موقع پر معائنہ کرنے، مواد ضبط کرنے اور جرمانہ کرنے کا اختیار ہوگا جبکہ بایو ڈی گریڈ ایبل مواد، ہارڈ بیک کور اور نایاب کتابوں کے حفاظتی کور کو پابندی سے استثنا حاصل ہوگا۔بل سینیٹ سے پہلے ہی منظور ہو چکا ہے۔







اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us