منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی پر اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق کراچی گارڈن ویسٹ میں خاتون کے قبضے سے پستول برآمد ہوئی، ملزمہ برآمد اسلحہ کا لائسنس پیش نہ کر سکی۔خیال رہے کہ پنکی کو گارڈن میں رہائشی عمارت کےفلیٹ سے گرفتارکیا گیا تھا، خبر سامنے آنے پر مالک مکان نے فلیٹ خالی کرنے کا کہہ دیافلیٹ میں رہنے والے خاندان کا کہنا ہے کہ جس فلیٹ کا پتہ مقدمے میں ڈالا گیا، وہاں 8 سال سے کرائے پر رہائش پذیرہیں لیکن وہ انمول عرف پنکی کو نہیں جانتے۔
مذکورہ خاندان نے کہا کہ پولیس نے ہمارے گھرکا پتہ ایف آئی آر میں کیسے ڈالا ؟ پولیس کی غفلت کی وجہ سےہم سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔یاد رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا۔پولیس کا دعویٰ ہےکہ ملزمہ انمول عرف پنکی سے پستول،کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد کی گئیں۔
پولیس کے مطابق انتہائی مطلوب اور 10 مقدمات میں مفرور ملزمہ شہر میں منشیات ڈیلنگ و سپلائی کے نیٹ ورک کو آپریٹ کررہی تھی۔ملزمہ آن لائن منشیات کو مخصوص رائیڈرز کے ذریعے سپلائی کرتی تھی، اس کے علاوہ وہ خواتین رائیڈرز کا بھی استعمال کرتی تھی۔