معروف بھارتی اداکار اجیت کمار کی والدہ انتقال کر گئیں

Famous Indian actor Ajith Kumar's mother passes away
معروف بھارتی اداکار اجیت کمار کی والدہ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار اجیت کمار کی والدہ موہنی مانی کچھ عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھیں اور آخری وقت چنئی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار دبئی میں موجود تھے اور والدہ کے انتقال کی خبر سنتے ہی فوری اپنے اہل خانہ کے ساتھ چنئی پہنچے۔اجیت کے بھائی انیل کمار نے ایک جذباتی بیان جاری کیا ہے، جس میں والدہ کی محبت، قربانیوں، مہربانی اور خاندان کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ موہنی مانی تقسیمِ ہند کے دوران بھارت منتقل ہونے والے سندھی خاندانوں میں شامل تھیں، انہوں نے 60 سالہ کامیاب اذدواجی زندگی گزاری، وہ اپنی اولاد کی کامیابیوں پر فخر کیا کرتی تھیں۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us