خان پور میں مائی والی مسجد کے قریب مسافروں سے بھری بس میں آگ لگنے کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔بس خان پور سے علی پور جا رہی تھی جس میں 45 مسافر سوار تھے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو اور مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
مسافروں کے مطابق بس میں آموں کی پیٹیاں رکھی گئی تھیں جس میں کیمکل تھا ، آگ کیمکل ہیٹ ہونے کی وجہ سے لگی۔آگ لگنے سے بس کو نقصان پہنچا ، کچھ زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ بعض کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔