،کپڑے نہ لیکر دینے پر بیوی کا شوہر سے جھگڑا، 4 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

Wife, along with 4 children, jumped into canal after quarreling with husband over not bringing clothes
رحیم یار خان میں گزشتہ روز ماں اور 4 بچوں کی نہر میں کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کے بعد ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ۔گزشتہ روز ماں 4 بچوں سمیت نہر میں کود گئی تھی جس کے بعد 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جبکہ 2 کی تلاش جاری تھی کہ اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جمعہ کی صبح ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا گیاپولیس کے مطابق کپڑے نہ لے کر دینے پر بیوی کا شوہر سے جھگڑا ہوا تھا جس پر خاتون نے 4 بچوں سمیت گلن نہر میں چھلانگ لگائی تھی۔پولیس کے مطابق ماں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ بچے نہر میں ڈوب گئے تھے۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us