83 برس کی عمر میں پی ایچ ڈی، مصری خاتون نے عزم و حوصلے کی نئی تاریخ رقم کردی

PhD at the age of 83, Egyptian woman creates new history of determination and courage
مصر میں 83 سالہ خاتون نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے نوجوانوں کیلیے نئی مثال قائم کردی۔مصر سے تعلق رکھنے والی 83 سالہ اَمل اسماعیل عبدو نے منصورہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس سے سوشیالوجی سے برسوں کی محنت، تحقیق اور مسلسل جدوجہد کے بعد اپنی ڈاکٹریٹ مکمل کی، انہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے کے نہ صرف ایک منفرد مثال قائم کی بلکہ نوجوان نسل کو بھی یہ پیغام دیا کہ اگر عزم مضبوط ہو تو عمر کبھی بھی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتی۔

رپورٹ کے مطابق اَمل عبدو نے ثابت کر دیا کہ تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ ان کا تعلیمی سفر اس وقت شروع ہوا جب بیشتر لوگ اپنی عملی زندگی کے اختتامی مرحلے میں ہوتے ہیں۔انہوں نے 38 برس کی عمر میں مڈل کا امتحان پاس کیا، مگر کینسر کی تشخیص کے باعث تعلیم کا سلسلہ وقتی طور پر رک گیا۔ بیماری کا مقابلہ کرنے اور صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے ایک بار پھر کتاب سے رشتہ جوڑا اور 68 سال کی عمر میں ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کی۔

83 برس کی عمر میں پی ایچ ڈی، مصری خاتون نے عزم و حوصلے کی نئی تاریخ رقم کردی

اس کامیابی کے تین سال بعد انہوں نے منصورہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس میں شعبۂ سوشیالوجی میں داخلہ لیا۔ مسلسل محنت اور عزم کے نتیجے میں 2023 میں انہوں نے امتیازی نمبروں کے ساتھ ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، جس کے بعد پی ایچ ڈی کی تحقیق کا آغاز کیا۔ان کی غیرمعمولی کامیابی کو سراہتے ہوئے صوبہ دقہلیہ کے گورنر میجر جنرل طارق مرزوق نے گورنریٹ ہیڈکوارٹرز میں ان سے ملاقات کی، انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کی استقامت، حوصلے اور علم سے محبت کو نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا۔ گورنر نے اَمل عبدو کی غیرمعمولی کامیابی کے اعتراف میں انہیں گورنریٹ کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔

83 برس کی عمر میں پی ایچ ڈی، مصری خاتون نے عزم و حوصلے کی نئی تاریخ رقم کردی

پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ سفر صرف اپنی ذاتی خواہش پوری کرنے کے لیے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کو یہ باور کرانے کے لیے طے کیا کہ خواب پورے کرنے کے لیے عمر نہیں بلکہ حوصلہ درکار ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم انسان کی زندگی بھر کی ساتھی ہے اور سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہونا چاہیے۔تعلیمی حلقوں نے ان کی کامیابی کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارنامہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلسل محنت، لگن اور علم سے محبت انسان کو ہر مرحلے پر کامیابی دلا سکتی ہے۔

83 برس کی عمر میں پی ایچ ڈی، مصری خاتون نے عزم و حوصلے کی نئی تاریخ رقم کردی

سوشل میڈیا پر بھی اس خبر کو خوب سراہا جا رہا ہے، جہاں صارفین 83 سالہ خاتون کے عزم، حوصلے اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں لاکھوں افراد، خصوصاً نوجوانوں اور تعلیم ادھوری چھوڑنے والوں کے لیے ایک زندہ مثال قرار دے رہے ہیں۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us