قسطوں کے سامان کی رقم کا تنازع؛ دکان میں ماں بیٹے پر تشدد کی فوٹیج سامنے آگئی

Dispute over installment payment; Footage of violence between mother and son in shop emerges
 قسطوں کے سامان کی رقم کے تنازع پر دکان میں ماں بیٹے پر تشدد کی فوٹیج سامنے آ گئی صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے رائیونڈ کے نواحی گاؤں بابلیانہ میں واقع ایک الیکٹرونکس شو روم میں ماں اور بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نوجوان نے قسطوں پر الیکٹرونکس شو روم سے سامان خریدا تھا، تاہم رقم کی عدم ادائیگی پر شو روم والوں نے ماں اور بیٹے کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایافوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ نوجوان متاثرہ خاتون اور اس کے بیٹے پر دکان کے اندر اور باہر تشدد کررہے ہیں۔ 


واقعے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us