لاہور: شوہر کا بیوی پر سرعام بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ملزم گرفتار

Lahore: Video of husband brutally torturing wife in public goes viral on social media, accused arrested
لاہور میں شوہر کے بیوی پر سرعام بہمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لے کر ایس پی ماڈل ٹاؤن کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ کاہنہ پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے جھیڈو گاؤں سے گرفتار کر لیا،  ملزم کی بیوی کو تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔


ویڈیو میں ملزم کو سرعام بہمانہ تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم نے گھریلو ناچاقی کے باعث خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us