ملتان؛ ہزارہ ایکسپریس گیلا والا ریلوے اسٹیشن پر داخل ہوتے وقت حادثہ کا شکار

Multan; Hazara Express meets with accident while entering Gilawala railway station
کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس آج صبح ملتان کے قریب گیلا والا ریلوے اسٹیشن پر داخل ہوتے وقت حادثہ کا شکار ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ڈرائیور سے بروقت بریک نہ لگا سکا جس کے باعث انجن اور دو کوچز سیفٹی سینڈ ہمپ پر چلی گئیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی متعلقہ ریلوے افسران موقع پر پہنچ گئے، متبادل انجن فراہم کرکے ٹرین کو بحفاظت منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔واقعے کی مزید تحقیقات کے بعد اس کی حتمی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us