،مسجد کے باہر بھیک مانگنے والی خاتون کی موت کے بعد گھر سے لاکھوں روپے برآمد

Millions of rupees recovered from house after death of woman begging outside mosque

بھارت کی ریاست کرناٹک کے منڈیا شہر میں ایک بزرگ خاتون کے انتقال کے بعد گھر سے ملنے والی خطیر رقم نے اہل علاقہ کو حیران کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق خاتون کی شناخت حور کے نام سے ہوئی ہے جو منڈیا شہر کے گٹالو لے آٹ میں رہائش پذیر تھی اور کئی برسوں سے ایک مقامی مسجد کے باہر بیٹھ کر بھیک مانگ کر گزر بسر کر رہی تھی حور لوگوں سے اکثر یہ شکوہ کرتی تھی کہ اس کے گھر والے اس کی مناسب دیکھ بھال نہیں کرتے اسی لیے اسے اپنا خرچ چلانے کے لیے لوگوں سے مدد مانگنا پڑتی ہے۔

،مسجد کے باہر بھیک مانگنے والی خاتون کی موت کے بعد گھر سے لاکھوں روپے برآمد

خاتون کے انتقال کے بعد جب اس کے گھر کی تلاشی لی گئی تو وہاں نوٹوں اور سکوں سے بھری بوریاں دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔رقم گننے پر 30 لاکھ بھارتی روپے سے زائد رقم سامنے آئی جو پاکستانی روپوں میں 87 لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے جبکہ مقامی افراد کے مطابق مجموعی رقم 30 سے 40 لاکھ بھارتی روپے کے درمیان ہوسکتی ہے۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us