26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند، اہم شہروں کے نام سامنے آگئے

Mobile services to be suspended on September 26 and 27; names of key cities revealed.

پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر راولپنڈی، اسلام آباد اور اٹک میں 26 اور 27 ستمبر کو موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر جڑواں شہروں سمیت ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں مذکورہ تاریخوں کے دوران موبائل کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ سروسز بند رہنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تقریباً پانچ روز قبل ہونے والے اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں تفصیلی مشاورت کی گئی تھی۔ اجلاس میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے موٹرویز، جی ٹی روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں کو بند کرنے سمیت موبائل فون سروس معطل کرنے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا تھا۔

دوسری جانب لانگ مارچ کے ممکنہ قافلوں کی اسلام آباد آمد کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کی جانب جانے والی متعدد اہم شاہراہوں پر ٹریفک محدود کردی گئی ہے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق بدھ کی شام سے موٹروے M-1، M-14 اور جی ٹی روڈ N-5 کے مختلف حصوں کو دونوں سمتوں سے ٹریفک کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔موٹروے M-1 کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک، جبکہ M-14 کو ہکلہ سے کنڈل تک دونوں اطراف سے بند رکھا جائے گا۔ اسی طرح جی ٹی روڈ کو اٹک خورد کے مقام پر دونوں سمتوں میں ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ انتظامات 27 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی قیادت میں ممکنہ احتجاجی قافلوں کے اسلام آباد پہنچنے کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us