سعودعی عرب کو جدید ایف 35 جنگی طیارے دینے کی راہ ہموار، امریکا نے منظوری دے دی

US approves delivery of advanced F-35 fighter jets to Saudi Arabia
سعودعی عرب کو جدید ایف 35 جنگی طیارے دینے کی راہ ہموار، امریکا نے منظوری دے دی امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پیکیج میں 48ایف 35طیاروں کے ساتھ 49 انجن، مواصلاتی و الیکٹرانک جنگی نظام، اسپیئر پارٹس، تربیتی سامان، سمیولیٹرز اور دیگر معاون آلات شامل ہوں گے۔تاہم معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکی کانگریس کی منظوری بھی درکار ہے۔F-35 اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس جدید لڑاکا طیارہ ہے اور اسرائیل اس وقت مشرق وسطی کا واحد ملک ہے جو یہ طیارے آپریٹ کر رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہناتھا کہ مجوزہ فروخت سعودی عرب کی دفاعی صلاحیت اور امریکی و اتحادی افواج کے ساتھ باہمی تعاون کو بہتر بنائے گی جبکہ واشنگٹن کے مطابق اس سے خطے میں فوجی توازن تبدیل نہیں ہوگا۔مجوزہ معاہدہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات میں مزید وسعت کی نشاندہی کرتا ہے، تاہم کانگریس میں اس پر جانچ پڑتال متوقع ہے۔







اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us