اسپین میں بیلوں کی دوڑ کے دوران خوفناک حادثہ، سینگ لگنے سے 64 سالہ خاتون ہلاک

Horrific accident during bull running in Spain, 64-year-old woman dies after being gored by a horn

 اسپین کے گاؤں اینا میں روایتی بیلوں کی دوڑ کے دوران ایک بیل کے سینگ لگنے سے 64 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔مقامی حکام کے مطابق خاتون لاس کیواس کے علاقے میں ایک رکاوٹ کے قریب موجود تھی اور بعد میں وہاں سے بھاگنے لگی، تاہم اسی دوران ایک بیل نے اس پر حملہ کردیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور طبی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
 
اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔حکام کے مطابق اسی بیلوں کی دوڑ کے دوران ایک 60 سالہ شخص بھی سینگ لگنے سے بازو پر زخمی ہوا۔اسپین کے مختلف علاقوں میں بیلوں کی دوڑ اور متعلقہ روایتی تہوار منعقد ہوتے ہیں، جن میں مقامی افراد کے ساتھ بڑی تعداد میں سیاح بھی شرکت کرتے ہیں۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us