ایپل کمپنی کے نئے سی ای او کی تنخواہ کتنی ہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

How much is the salary of Apple's new CEO? Surprising details revealed

ایپل نے جان ٹرنَس کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کے نئے معاوضے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔کمپنی کی جانب سے امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق ٹرنَس کو رواں مالی سال کے لیے تقریباً 58 ملین ڈالر، جبکہ سابق سی ای او ٹم کک کو ایگزیکٹو چیئرمین کی حیثیت سے تقریباً 47 ملین ڈالر کا معاوضہ ملے گا۔

ایپل کے مطابق جان ٹرنَس کی سالانہ بنیادی تنخواہ 3 ملین ڈالر ہوگی، جبکہ ان کے پیکیج میں تقریباً 55 ملین ڈالر کے اسٹاک ایوارڈز بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ مالی سال 2026 کے لیے انہیں تقریباً 2.5 ملین ڈالر مالیت کے محدود اسٹاک یونٹس بھی دیے جائیں گے۔ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 69 کروڑ 38 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں، اگرچہ اسٹاک کی اصل مالیت کمپنی کے شیئرز کی قیمت کے ساتھ کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔

ایپل کمپنی کے نئے سی ای او کی تنخواہ کتنی ہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

دوسری جانب ٹم کک، جوکہ اب ایپل کے ایگزیکٹو چیئرمین ہوں گے ان کو سالانہ 2 ملین ڈالر تنخواہ ملے گی۔ ان کے مالی سال 2027 کے اسٹاک ایوارڈز کی ہدفی مالیت 45 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے، جس کے ساتھ ان کا مجموعی ہدفی معاوضہ تقریباً 47 ملین ڈالر بنتا ہے، جو پاکستانی روپوں میں تقریباً تقریباً 13 ارب پاکستانی روپے ہے۔

کک کے نئے اسٹاک پیکیج میں 50 فیصد حصہ کارکردگی سے منسلک ہوگا، جبکہ باقی 50 فیصد وقت کی بنیاد پر دیے جانے والے ریسٹرکٹڈ اسٹاک یونٹس پر مشتمل ہوگا۔ یہ شیئرز بھی چار سال کے دوران مرحلہ وار حاصل ہوں گے۔جان ٹرنَس کے سابق عہدے کی تنخواہ ایپل نے باضابطہ طور پر ظاہر نہیں کی، تاہم ان کی پچھلی ذمہ داریوں کے دوران ان کا مجموعی معاوضہ تقریباً 25 ملین ڈالر ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ نئی ذمہ داری کے ساتھ ان کے معاوضے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

جان ٹرنَس کا ایپل کے نئے سی ای او کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنا کمپنی کی قیادت میں ایک اہم تبدیلی ہے۔ ٹم کک نے اگست 2011 میں کمپنی کی قیادت سنبھالی تھی، جب انہوں نے ایپل کے شریک بانی اسٹیو جابز کی جگہ لی تھی۔ تقریباً 15 سال تک سی ای او رہنے کے دوران کک کی قیادت میں ایپل کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 350 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.5 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہو گئی۔ٹرنَس کا سی ای او بننا اس صدی میں ایپل کے سربراہ کی صرف دوسری بڑی تبدیلی ہے۔ اب کمپنی کی روزمرہ قیادت ٹرنَس کے ہاتھ میں ہوگی، جبکہ کک ایگزیکٹو چیئرمین کی حیثیت سے کمپنی سے وابستہ رہیں گے۔







اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us