بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی سے متعلق خبروں کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے۔اداکار نے ساتھی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر پہلی بار کھل کر بات کی۔
گووندا کا کہنا تھا کہ اگر کوئی افیئر ہے بھی تو یہ کسی اور کا نہیں بلکہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔دوسری جانب گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا بھی حال ہی میں انسانوں کی بے وفائی پر طنزیہ بیان دے چکی ہیں۔