پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ اور اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم

The major problem of those applying for passports, national identity cards and weapons licenses is over.

وزارتِ داخلہ نے شہریوں کو پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ اور اسلحہ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے کراچی میں ملک کا سب سے بڑا گرینڈ خدمت مرکز قائم کرنے کا اعلان کردیا ۔منگل کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع وزارتِ داخلہ کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ اس جدید گرینڈ خدمت مرکز میں وزارتِ داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے خصوصی کائونٹرز قائم کئے جائیں گے جس کے نتیجے میں کراچی کے شہریوں کو ایک ہی چھت تلے پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ ، نادرا ڈائریکٹ، اسلحہ لائسنس اور این او سیز سمیت تمام اہم سہولیات میسر ہوں گی۔

محسن نقوی نے آئندہ 10دنوں کے اندر گرینڈ خدمت مرکز کا تفصیلی ماسٹر پلان طلب کر لیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ خدمت مرکز کا ماسٹر پلان شہریوں کی تمام تر ضروریات اور جدید تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے۔وزیر داخلہ نے جدید خدمت مرکز کے جلد از جلد قیام کے لیے تمام متعلقہ انتظامی و تکنیکی اقدامات فوری طور پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us