ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن مزاحمت سے پیچھے نہیں ہٹے گا، صدر پزشکیان کا امریکا کو سخت پیغام

Iran does not want war but will not back down from resistance, President Pezzekiyan sends a strong message to America

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جارحیت کرنے والوں کو ’’مکمل پچھتاوے‘‘ تک پہنچانے کے لیے بھرپور طاقت کے ساتھ مزاحمت جاری رکھے گاسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران ہمیشہ جنگ کی مخالفت کرتا رہا ہے اور عوام کے مفادات اور خطے کی سلامتی کے لیے تنازع شروع کرنے سے گریز کو ضروری سمجھتا ہے۔

ایرانی صدر نے تاہم کہا کہ جس طرح ایران نے اب تک جارحیت کے خلاف بھرپور دفاع کیا ہے، اسی طرح وہ آئندہ بھی پوری طاقت کے ساتھ مزاحمت جاری رکھے گا اور ایرانی عوام کے حقوق کا محافظ رہے گا۔پزشکیان نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں اپنے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us