وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا

The Federal Board of Education has announced the results of Intermediate Part One and Part Two.

اسلام آباد، وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا، مختلف گروپس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات نے پوزیشنیں حاصل کرلیں۔اعلان کردہ نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں عمارہ اظہر نے 1079 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد جہانزیب 1078 نمبروں کے ساتھ دوسرے جبکہ سیدہ ایمان فاطمہ 1076 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں پری انجینئرنگ گروپ میں ایمان ارجمند نے 1075 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی زینب سمیع نے 1070 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ عنزہ فاطمہ نے 1068 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کامرس گروپ میں اقصیٰ فاروق 1051 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر رہیں، عائزہ افضل نے 1047 نمبر لے کر دوسری جبکہ آمنہ آصف نے 1046 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ہیومینیٹیز گروپ میں ایمان فاطمہ نے 1007 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، آمنہ اظہر 1003 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ یحییٰ فاضل اور عمیر رضا نے 1002،1002 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔


چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 85.95 فیصد رہا۔نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدواروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والےطلبہ و طالبات نے اپنی کامیابی کو والدین اوراساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us