اسرائیل جانیوالی پرواز کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا، تصویر بھی جاری

First statement from the injured pilot of the Israel-bound flight released; photo also issued.

متحدہ عرب امارات سے اسرائیل جانے والی پرواز میں پیش آنے والے واقعے کے بعد زخمی پائلٹ سمت مچھ چہار نے پہلی مرتبہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےمشکل وقت میں ساتھ دینے والے ساتھیوں، مسافروں اور عملے کا شکریہ ادا کیا ہے۔اپنے بیان میں بھارتی پائلٹ نے کہا کہ بطور پائلٹ انہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی کوشش کی اور وہ شکرگزار ہیں کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کرگیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھی زخمی پائلٹ سمت مچھ چہار کی تصویر جاری کی ہے۔

 اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود پائلٹ نے کاک پٹ کا دروازہ کھول دیا، جس کے بعد مسافروں اور عملے نے مبینہ طور پر معاون پائلٹ کو قابو کرلیا۔اسرائیلی حکام کے مطابق طیارے میں موجود دیگر دو پائلٹس نے صورتحال کے بعد پرواز کا کنٹرول سنبھالا اور جہاز کو سعودی عرب کے تبوک ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔یہ واقعہ فلائی دبئی کی پرواز FZ1073 میں پیش آیا، جو متحدہ عرب امارات سے تل ابیب کے لیے روانہ ہوئی تھی۔واقعے کے بعد اسرائیلی حکام کی جانب سے پروازوں کے حوالے سے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کے مطابق دورانِ پرواز کو پائلٹ نے مبینہ طور پر کپتان پر چاقو سے حملہ کیا۔

جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے، جبکہ طیارے کو جان بوجھ کر حادثے کا شکار بنانے کی کوشش بھی کی گئی۔رپورٹس کے مطابق صورتحال اس وقت قابو میں آئی جب طیارے میں موجود مسافروں نے مداخلت کرتے ہوئے مبینہ حملہ آور کو قابو کرلیا۔ بعد ازاں پرواز میں موجود ایئرلائن کے دیگر آف ڈیوٹی پائلٹس نے طیارے کی ذمہ داری سنبھالی اور اسے سعودی عرب میں بحفاظت لینڈ کرایا۔اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق سعودی حکام نے مبینہ حملہ آور پائلٹ کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔دوسری جانب فلائی دبئی نے واقعے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل حقیقت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور واقعے سے متعلق تمام حقائق ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔

 



حوالہ

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us