سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا ہوا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی ریاست گجرات کے ضلع وڈودرا میں نیشنل ہائی وے-48 پر قائم سی این جی اسٹیشن پر کار میں ریفلنگ کے دوران دھماکا ہوا، جس سے کئی میٹر دور تک ملبہ اور ٹوٹے ہوئے شیشے بکھر گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار میں دھماکے کے باعث قریب کھڑی دو گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، اور فیول اسٹیشن کے عملے، گاہکوں اور راہگیروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دھماکے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں، اس کا ڈرائیور ریفولنگ سے پہلے ہی باہر نکل گیا تھا۔
CNG Car Explodes During Refuelling In Gujarat, CCTV Captures Blast The vehicle’s CNG tank reportedly burst at a petrol pump in Vadodara district, badly damaging the car and sending people nearby running for safety. 📹 CCTV
— RT_India (@RT_India_news) October 3, 2026
دھماکے نے گاڑی کے پچھلے حصے کو مکمل تباہ کر دیا۔دھماکے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعے کے دو دن بعد بھی پولیس ابھی تک اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا دھماکے کا تعلق گاڑی کے سی این جی سسٹم میں خرابی سے تھا یا اس میں ہی کوئی مسئلہ تھا۔