Houses evacuated as mobil oil factory ablaze on Multan's Vehari Road


ملتان وہاڑی روڈ پر واقع موبل آئل فیکٹری میں آگ لگ گئی

ملتان: وہاڑی روڈ پر واقع موبل آئل فیکٹری میں لگی ہوئی آگ پر9گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا ہے۔ آگ کے نتیجے میں موبل آئل کے ہزاروں ڈرم اور 3کنٹینر جلے جب کہ3گھر بھی آگ کی زد میں آکر خاکستر ہوگئے، میسکو کے3فیڈر آگ کے باعث متاثر ہونے کے بعد ملتان شہر کی بجلی بھی متاثر ہوئی، 4اضلاع کی فائر بریگیڈ کی 24گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا، اب علاقے کی کولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر موجود رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی روڈ پر رہائشی علاقے میں واقع موبل آئل فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث فیکٹری مکمل طور پر جل گئی ہے۔فیکٹری میں 50ہزار گیلنن موبل آئل موجود تھا جو کہ آگ کی لپیٹ میں آگیا، ابتدائی طور پر ریسکیو کی 8گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف تھیں جبکہ ریسیکو حکام نے قریبی علاقوں سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کیں جن کے بعد آگ بجھانے والی گاڑیوں کی تعداد 24ہوگئی تھی، آگ فیکٹری سے نکل کر قریبی گھروں اور علاقوں تک پھیل گئی ہے۔پو لیس کی بھاری نفری موقع طلب کر لی گئی تھی جس نے 500 میٹر اردگرد کی عمارتیں خالی کروا لیں تھیں جبکہ آگ کی شدت کے باعث مزید گھروں کو خالی کروا کر سڑک کو بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔ بڑی تعداد میں ایمبولینسز بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ آگ لگنے کے فوراً بعد فیکٹری میں موجود تمام افرادکو باہر نکال لیا گیا تھا۔۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے میں کم از کم تین گھنٹے لگ سکتے ہیں لیکن 7گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔


Disclaimer: newzonepak.com does not necessarily agree with the views set forth by the Author of this post.

اشتہار

اشتہار