نوازشریف شہباز شریف کو مستعفی ہونے کا کہہ رہے ہیں



اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نوازشریف شہباز شریف کو مستعفی ہونے کا کہہ رہے ہیں ، پیپلز پارٹی ایسا نہیں چاہتی ،ایک طرف وزرا ء کہہ رہے ہیں ہم پرامن احتجاج کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے ،دوسری طرف پنجاب پولیس میں نئی تعیناتیاں اور دھڑا دھڑ تبادلے کیے جا رہے ہیں،خیبر پختون خواہ، گلگت بلتستان،

آزادکشمیر سمیت مختلف علاقوں سے اتنا بڑا ریلا آئے گا کہ ان کے سب پلان دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے “حقیقی آزادی مارچ” کے راستے میں ڈالی جانے والی رکاوٹوں کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت میں شامل بڑا طبقہ فوری انتخابات کا حامی ہے۔ 

سابق وزیر خارجہ نے کہاکہ میری اطلاع کے مطابق نواز شریف، شہباز شریف سے کہہ رہے ہیں کہ وہ مستعفی ہو جائیں، پیپلز پارٹی ایسا ہرگز نہیں ہونے دینا چاہتی۔ انہوںنے کہاکہ وہ شہباز شریف کو دھمکا رہی ہے کہ اگر ایسا ہوا تو وہ لاتعلق ہو جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کریں۔ 

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایک طرف ان کے وزرا ء کہہ رہے ہیں کہ ہم پرامن احتجاج کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے ،دوسری طرف پنجاب پولیس میں نئی تعیناتیاں اور دھڑا دھڑ تبادلے کیے جا رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یونین کونسل لیول تک لسٹیں بنائی گئی ہیں اور پولیس کو گرفتاریوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ گزشتہ روز رات سے جس فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے اس سے حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ 

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے میری رائے یہ ہے نواز شریف اور انکی صاحبزادی یہ سمجھتی ہیں کہ ہم روزبروز اپنی ساکھ کھو رہے ہیں ہمارا بیانیہ ناکام ہو رہا ہے ہمیں حکومت میں نہیں رہنا چاہیے








Ref

اشتہار

اشتہار