عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں

 

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابقبین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔روس یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے یہ امریکی خام تیل کی کم ترین قیمت ہے۔خیال رہے کہ 24 فروری 2022 کو روسنے یوکرین پر حملہ کردیا تھا 

جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں تھیںتاہم اب ان میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے،

برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں بھی 2.88 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد وہ 93.90 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

امریکی خام تیل کی قیمت 2.37 ڈالر کمی کے بعد 88.29 ڈالر پر فروخت ہوا۔

یہ برینٹ کی 21 فروری 2022 اور امریکی خام تیل کی 3 فروری 2022 کے بعد سے اب تک کی کم ترین قیمت ہے









حوالہ

اشتہار

اشتہار